ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آپ نے مہنگائی کا راون جلا کر منایا دسہرہ،مودی سرکارکی پالیسی کے خلاف سخت تنقید

آپ نے مہنگائی کا راون جلا کر منایا دسہرہ،مودی سرکارکی پالیسی کے خلاف سخت تنقید

Sat, 30 Sep 2017 22:03:05    S.O. News Service

نئی دہلی30ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )اے اے اے پی نے وجے دشمی کے موقع پردہلی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں عوام کی سب سے بڑی دشواری کے طورپربیان کیا۔ دہلی میں آپ کارکنوں نے تمام272 وارڈوں میں مہنگائی کا راون جلا کر مودی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کو غلط اور عوام کے مسائل کی جڑبتایا۔آپ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پارٹی کارکنوں نے دیگر ریاستوں میں بھی مہنگائی کا پتلا جلا کردسہرہ منایا۔بیان میں کہاگیاہے کہ یہ دن برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت کے طورپرمنایاجاتاہے۔ آپ کارکنوں نے مہنگائی پر برائی کاپتلا پھونک کر ملک میں مہنگائی کے خلاف اپنا احتجاج ظاہر کیا ہے۔


Share: